ملک بھر میں کل ووٹرز کی تعداد کتنی؟ تفصیلات جانیئے

punjab-election 28

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 69 لاکھ 80 ہزار 272 تک پہنچ گئی ہے، 2018ء میں ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 تھی,,2023ء میں اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 41 ہزار 554 تک پہنچ گئی، 2018ء میں یہ تعداد 7 لاکھ 65 ہزار 447 تھی۔2023ء میں پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 23 لاکھ 10 ہزار 582 ہو گئی، 2018ء میں 6 کروڑ، 6 لاکھ 72 ،ہزار 771 تھی۔ سندھ میں ووٹرز 2 کروڑ 66 لاکھ 51 ہزار 161 ہو گئے، 2018ء میں 2 کروڑ، 23 لاکھ، 91 ہزار 244 تھی،،، خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ، 16 لاکھ 92 ہزار، 381 تک پہنچ گئی، پانچ سال پہلے 1 کروڑ، 53 لاکھ ،14 ہزار 169 تھی۔ بلوچستان میں تعداد 52 لاکھ ، 84 ہزار، 595 ہو گئی ہے ، 2018ء میں تعداد 42 لاکھ ، 99 ہزار 494 تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں