پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے ممبر شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ سینئر ایڈووکیٹ حامد خان کی بطور سربراہ لیگل کمیٹی پی ٹی آئی کی تقرری خوش آئند ہے۔حامد خان پاکستان کی قانونی برادری کے رہنما اور ایک بہت ہی ورسٹائل اور قابل وکیل ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور لیگل ٹیم کے قانونی مقدمات کی نگرانی کی ان کی نئی ذمہ داریاں چیئرمین عمران خان کا انتہائی موزوں اور بروقت فیصلہ ہے۔ اس کے ہماری قانونی جنگ پر بہت مثبت اثرات مرتب ہوں گے کیونکہ اب سے تمام فیصلے میرٹ پر مبنی ہوں گے اور قانونی ٹیم خان کے مقدمات کی بھرپور طریقے سے پیروی کرے گی۔ میں پر سکون محسوس کر رہا ہوں کیونکہ اب معاملات صرف پیشہ ور افراد کے ہاتھ میں ہوں گے۔
سینئر قانون دان حامد خان کی بطور سربراہ لیگل کمیٹی پی ٹی آئی کی تقرری خوش آئند ہے، شیر افضل مروت
