لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ، شیخ رشید کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے شیخ رشید کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیا ،جسٹس صداقت علی خان نے شیخ رشید بازیابی کیس میں 3 دن میں رپورٹ طلب کرلی۔شیخ رشید اور دو بھتیجوں کی بازیابی کے لیے دائر درخواست میں سردار عبد الرازق ایڈووکیٹ پیش ہوئےسماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کے وکیل ایڈووکیٹ سردار عبدالرازق خان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ شیخ رشید سے متعلق ابھی تک کوئی معلومات فراہم نہیں کی جارہیں،شیخ راشد شفیق کا کسی سطح پر رابط ہوا ہے انکو بتایا گیا ہے ایک دو دن تک پیش رفت سے آگاہ کرینگے۔عدالت نے تین دن کے اندر وفاقی حکومت اور راولپنڈی پولیس سے جواب طلب کیا ہے۔ہمارے پاس ٹھوس شواہد ہیں شیخ رشید کے گھر پر راولپنڈی پولیس نے چھاپہ مارا۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کے ڈرائیور سجاد کو رہا کیا گیا ہے اس نے بھی کچھ تفصیلات بتائی ہیں۔ہمارے پاس بحریہ ٹاؤن کے سیکورٹی کیمراز کی فوٹیج اور گواہان موجود ہیں۔ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی فیصل سلیم نے نفری کے ہمراہ شیخ رشید کے گھر پر چھاپہ مارا۔شیخ رشید کے خلاف پنجاب میں کوئی مقدمہ درج نہیں۔
شیخ رشید بازیابی معاملہ۔۔3دن میں پیشرفت رپورٹ طلب۔۔چھاپے کے ٹھوس شواہد موجود، وکیل
