کرن جوہرنے ٹوئٹر کیوں چھوڑا؟ وجہ بتا دی

karan-johar-showbiz 12

ممبئی:بالی ووڈ کے معروف فلمساز، اداکار اور ٹیلی ویژن پرسانلٹی کرن جوہر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) چھوڑنے کی وجہ بتادی۔بھارتی میڈیا کے ساتھ اپنے ایک نئے انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ انہوں نے اپنے بچوں کی وجہ سے کیا، یہ اقدام فطری تھا۔انکا کہنا تھا کہ ایسا اپنے خلاف بطور پروڈیوسر اقربا پروری کے دعووں یا الزامات کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنے جڑواں بچوں یش اور روحی کی وجہ سے کیا۔انہوں نے کہا کہ جب میں نے اپنے بچوں کے حوالے سے بیہودہ جملے پڑھے تو پھر میں نے ٹوئٹر کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ انکا کہنا تھا کہ لوگ مجھے برا بھلا کہیں، جو کہنا چاہتے ہیں مجھے کہیں، لیکن انہوں نے میرے بچوں پر بیہودہ جملے تحریر کیے، میری والدہ کیلیے نہایت غیرمناسب جملے لکھے گئے، میری والدہ ایک معمر خاتون ہیں جبکہ اس وقت میرے بچے صرف 5 برس کے تھے۔کئی ہٹ فلموں کے ہدایت کار کا مزید کہنا تھا کہ اب میں کبھی بھی ٹوئٹر پر واپس نہیں جاوں گا، یہ ٹھیک ہے کہ میری کمپنی اب بھی اس پر ہے، میں ٹوئٹر کی اہمیت سے آگاہ ہوں، لیکن میں اس پلیٹ فارم پر واپس نہیں جانا چاہتا۔ میں بطور ایک انسان کے بھی اپنے بچوں اور والدین کے لیے برے الفاظ نہیں پڑھنا چاہتا۔واضح رہے کہ کرن جوہر بطور سنگل پیرنٹ اپنے بچوں یش اور روحی کی پرورش کر رہے ہیں جنکی پیدائش 2017 میں ہوئی۔ کرن جوہر نے بچوں کے نام اپنے والدین کے نام پر رکھے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں