ہٹیاں بالا۔۔شادی میں ہوائی فائرنگ سے شہری زخمی

hatian bala firing incident 8

ہٹیاں بالا/آزاد کشمیر(مبارک حسین) آزاد کشمیر کے ضلع جہلم ویلی کے نواحی علاقہ لمنیاں میں شادی میں ہوائی فائرنگ سے پندرہ سالہ اریان ولد خالد شدید زخمی ہو گیا جسے مظفرآباد ریفر کر دیا گیا ہے۔ اریان ولد خالد ساکنہ سینا دامن جو اخروٹ کے درخت پر چڑھ کر اخروٹ اتار رہا تھا کہ قریب میں لگی شادی سے ہوائی فائرنگ کی وجہ سے گولی لگنے سے اخروٹ کےدرخت سے نیچے جا گر جس سےاریان جس کی عمر پندرہ سولہ سال بتائی جارہی ہے شدید زخمی ہو گیا ہے جسے لمنیاں آر ایچ سی میں فرسٹ ایڈ کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہٹیاں بالا لایا گیا جہاں سے شدید زخمی حالت میں مظفرآباد سی ایم ایچ ریفر کر دیا گیا ہے زخمی ہونے والا اریان کی حالت تشویش ناک ہے اس سے پہلے بھی کئی شادیوں میں ہوائی فائرنگ سے لوگ زخمی اور ہلاک ہو چکے ہیں لیکن شادی میں ہوائی فائرنگ پر پولیس کی جانب سے کوئی پابندی نہیں لگائی گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں