جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 29 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

qazi-faiz-esa 20

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ملک کے 29 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔صدر مملکت عارف علوی نےان سے حلف لیا ، وزیراعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں منعقد ہوئی، تقریب حلف برداری میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، سابق چیف جسٹس صاحبان، ججز اور ممتاز وکلا بھی موجود تھے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے حلف کے دوران ان کی اہلیہ بھی شوہر کے ہمراہ سٹیج پر کھڑی نظر آئیں، وہ شوہر کے بائیں جانب موجود رہیں، جب حلف مکمل ہوا تو وہ لاٹھی ٹیکتی ہوئی اپنی نشست پر واپس لوٹ گئیں۔
قاضی فائز عیسٰی نے ملک کے 29 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ وہ 5 ستمبر 2014 کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج مقرر ہوئے تھے، 2019 میں صدارتی ریفرنس کے بعد سینئر ترین جج ہونے کے باوجود انہیں تین سال سے کسی آئینی مقدمے کے بینچ میں شامل نہیں کیا گیا۔ جسٹس فائز عیسٰی نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر حکم امتناع کے بعد اپریل سے معمول کے بینچز میں بیٹھنے سے معذرت بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں