عوام پر ایک مرتبہ پھر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں۔۔

Petrol Crisis in pakistan 25

اسلام آباد:آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کرلی۔تفصیلات کے مطابق اوگرا نے سمری میں 15 ستمبر سے 30 ستمبر کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 17 روپے تک اضافے کرنے کی تجویز دی ہے۔اسی طرح اوگرا کی جانب سے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 24 روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول، ڈیزل میں لیوی پر اضافہ ہوسکتا ہے۔اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو بھیجی جائے گی، جس پر وزیراعظم سے مشاورت کے بعد جمعہ کی رات کو نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں