بنگلہ دیش میں سینکڑوں دکانیں جل کر راکھ

bangladesh-shop 12

ڈھاکہ:بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کی مارکیٹ میں آتشزدگی سے سینکڑوں دکانیں جل کر راکھ ہو گئیں،غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈھاکا کی مارکیٹ میں آگ لگنے کا واقعہ ا جمعرات کی صبح دکانیں کھلنے سے قبل پیش آیا، کوکنگ آئل اور پلاسٹک جیسی اشیا کی بڑی مقدار کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل گئی،حکام کے مطابق فوجی دستوں اور فائر فائٹرز نے 6گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا، دکانیں بند ہونے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، فائر سروس کے اہلکار شاہجہان سکدر کا کہنا ہے کہ آگ ممکنہ طور پر بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں