لاہور،من پسند ڈیوٹی لگانے کیلئے نرسوں سے رشوت کی وصولی

lahore-nurses 27

لاہور :پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سرجنز میں نرسوں کو بھاری رشوت کے عوض ان کے من پسند اوقات کار میں ڈیوٹیاں دینے اور جیب گرم نہ کرنے والی نرسوں کو بطور سزا نائٹ ڈیوٹیوں پر تعینات کرنے کے معاملہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ بتایاگیا ہے کہ ایم ایس انسٹیٹیوٹ نے دو رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس میں انسٹیٹیوٹ کی سپرنٹنڈینٹ نرسنگ رضیہ شمیم اور ڈی ایم ایس انسٹیٹیوٹ شامل ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دو رکنی انکوائری کمیٹی انسٹیٹیوٹ کے ریکارڈ کیپر مقصود اور کمپیوٹر آپریٹر عروسہ کے خلاف انکوائری کرے گا جن پر نرسوں سے من پسند ڈیوٹیاں دینے کے عوض 2500 روپے فی کس وصول کیے جا رہے ہیں اور جو کوئی نرس رشوت نہیں دیتی اس کی ڈیوٹی بطور سزا نائٹ شفٹ میں لگا دی جاتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں