گڑھ فتح شاہ :خاوند نے بیوی اور سالی کو قتل کر دیا

garh-shah-pur 24

تھانہ گڑھ فتح شاہ: رپورٹ (محمد فیاض کاظمی نمائندہ 66 نیوز)
تھانہ گڑھ فتح شاہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 614 بیگ کا چک میں خاوند نے بیوی اور اپنی سالی کو بے دردی سے قتل کر دیا، ذرائع کے مطابق خاوند نے اپنی بیوی کو گھریلو رنجش کی وجہ سے قتل کیا ،خاوند اپنی ناراض بیوی کو منانے کے لیے اپنے سسرال آیا جس بیوی نے اپنے خاوند کے ساتھ جانے سے انکار اس وجہ سے کیا کہ میرا خاوند مجھ پر نشہ کی حالت میں تشدد کرتا ہے اور میرے ساتھ زیادتی کرتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خاوند اور اسکا کزن نشے کی حالت میں سسرال آئے اور اپنی بیوی کو زبردستی گھر لے جانے کی زد کی جس پر بیوی اور اس کے درمیان تھوڑی کشیدگی ہوئی جس پر خاوند اور سکے کزن نے اپنی بیوی اور سالی کو بے دردی سے قتل کر دیاموقع پر ریسکیو ٹیمیں پہنچی اور فرسٹ ایڈ کی لیکن خواتین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں