لزبن: پْرتگال میں والد کی لاپرواہی کی وجہ سے 10 ماہ کی بچی کی گاڑی میں موت واقع ہوگئی۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق والد بچی کو گاڑی میں ہی بھول کر چلا گیا اور اس وقت وہاں کا درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ میڈیا ر پورٹ کے مطابق والد یونیورسٹی کا لیکچرار ہے اور 12 ستمبر کی صبح وہ بیٹی کو نرسری چھوڑنا بھول گیا اور سیدھا اپنی نوکری پر چلا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 7 گھنٹے بعد واپس آنے پر والد اپنی بیٹی کو گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیہوش دیکھ کر حیران رہ گیا اور اس نے فوراً اسے اٹھانے اور بچانے کی کوشش شروع کردی۔اس دوران ایمرجنسی ٹیموں کو بھی موقع پر بلالیا گیا جنہوں نے موقع پر ہی بچی کی موت کی تصدیق کردی۔
پرتگال :والد کی لاپرواہی سے 10 ماہ کی بچی گاڑی میں ہلاک
