وکیل شیرافضل مروت نے درخواست ضمانت پر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سیکرٹ ایکٹ 1923 میں نہیں بتایاگیاکہ سائفر کو کس طرح ڈی کلاسیفائی کرنا،کلاسیفائید انفارمیشن اخر ہے کیا؟ عدالت پہلے اس کا تعین کریں،ڈونلوڈ لو نےکہا پی ٹی آئی کی حکومت گرائیں ورنہ نتائج کے لیے تیار رہیں، پاکستان کی سائفر لینگویج کسی دوسرے ملک کے ساتھ نہیں ملتی،سیکرٹ ایکٹ 1923 در اصل صحافیوں کے خلاف استعمال کرنے کے لیے تھا، سائفر آیا، سیاسی مقاصد تھے، پی ٹی آئی حکومت ایک ہفتے میں ختم ہوگئی،سپریم کورٹ نے 2022 میں سائفر کے حوالے سے پورے ملک کو بتایا، سائفر کوئی دستخط شدہ دستاویز نہیں تھا، کمپیوٹر سے نکالاگیا دستاویز تھا،سائفر کے ہزاروں فوٹو کاپیاں کریں تو سائفر ہی کہلائےگا
سائفر آیا، سیاسی مقاصد تھے۔۔سائفر کے ہزاروں فوٹو کاپیاں کریں تو سائفر ہی کہلائےگا،وکیل شیرافضل مروت
