الیکشن کمیشن کا حلقہ بندیوں کے ساتھ انتخابی فہرستوں کی تیاری کا معاملہ، الیکشن کمیشن کے افسران وعملہ اضطراب کا شکار ہیں، ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن افسران نے موقف اپنایا ہے کہ حلقہ بندیوں کے ساتھ ساتھ انتخابی فہرستیں تیار نہیں ہو سکتیں،انتخابی فہرستیں حلقہ بندیوں کے بعد تیار کی جاتی ہیں،انتخابی فہرستیں حلقہ بندیوں کے بعد دوبارہ تیار کرنا پڑیں گی،الیکشن کمیشن افسران پر اضافی بوجھ ڈال رہا ہے، کچھ عرصہ قبل بھی فہرستیں تیار کروائی گئیں، حلقہ بندیاں مکمل ہونے کے بعد ووٹرز کے بلاک کوڈز بھی بدل جائیں گے،بلاک کوڈز بدل جانے پر دوبارہ انتخابی فہرستیں تیار کرنا پڑیں گی، الیکشن کمیشن نے افسران کو حلقہ بندیوں کے ساتھ ہی انتخابی فہرستوں کی تیاری کا حکم دے دیا۔
اضافی بوجھ۔۔ ایک کام کروائیں حلقہ بندیاں یا انتخابی فہرستیں۔۔الیکشن کمیشن کے افسران وعملہ پھٹ پڑا
