نامزد چیف جسٹس فائز عیسیٰ کو حلف اٹھانے سے روکنے کیلئے درخواست دائر

qazi-faiz-esa 43

نامزد چیف جسٹس فائز عیسیٰ کو حلف اٹھانے سے روکنے کیلئے سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر کر دی گئی، شکایت میں اعلیٰ عدلیہ کے دیگر چار ججز کیخلاف بھی کارروائی کی استدعا کر دی گئی،شکایت مقامی وکیل ہاشم صابر راجہ کی جانب سے دائر کی گئی، شکایت میں کہا گیا ہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ اپنی اہلیہ کی جائیدادوں کی وضاحت دینے میں ناکام رہے، انصاف فراہم کرنے والوں کو شفاف اور کسی بھی الزام سے پاک ہونا چاہیے، جسٹس فائز عیسیٰ کسی بھی طرح جج اور چیف جسٹس کے معیار پر پورا نہیں اترتے، جسٹس فائز عیسیٰ اپنی رائے کیخلاف وکلاء کے دلائل بھی توجہ اور صبر سے نہیں سنتے، جسٹس مظاہر نقوی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کے مرتکب ہوئے، ڈیل کے نتیجہ میں پرویز مشرف کو سزا سنانے والی عدالت کا قیام کالعدم قرار دیا گیا، ڈیل کے نتیجہ میں ہی جسٹس مظاہر نقوی کو سپریم کورٹ کا جج بنایا گیا، جسٹس امین الدین خان نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل آفس میں رشتے دار بھرتی کرائے۔
شکایت میں مزید کہا گیا کہ جسٹس امین الدین خان اختیارات کے ناجائز استعمال کے مرتکب قرار پائے، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اور جسٹس علی ضیاء باجوہ نے بھی اختیارات کا غلط استعمال کیا، دونوں ججز نے اثر رسوخ استعمال کرکے جم خانہ کلب کی ممبرشپ خلاف ضابطہ حاصل کی، سپریم جوڈیشل کونسل کارروائی کرتے ہوئے ججز کو عہدوں سے ہٹانے کی سفارش کرے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں