سعودی وزارت حج و عمرہ کا خواتین کے لباس سے متعلق بیان۔۔

Saudi-Hajj-and-ummrah 30

جدہ:سعودی وزارت حج و عمرہ نے خواتین کے لیے مناسب عمرہ لباس ڈھیلا ڈھالہ اور سادہ ہونے کی شرا ئط لازمی قرار دیدیں ۔ ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ خواتین عمرے کے لیے غیر آرائشی لباس کا انتخاب کریں، لباس ڈھیلا ہونا چاہیے اور جسم کے کسی بھی حصے کو نمایاں نہ کر یں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مطابق خواتین عمرہ کے لیے مسجد الحرام آتے وقت ایسا کوئی بھی لباس پہن سکتی ہیں جو تینوں ضوابط پر پورا اترے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں