بجلی بلز پر ریلیف کی امیدمعدوم ہو گئی،آئی ایم ایف نے نئی شرائط رکھ دیں

IMF-and-pakistan 21

اسلام آباد:بجلی کے بلوں میں ریلیف ملنے کی امید معدوم ہوگئی، آئی ایم ایف نے نئی شرائط رکھ دیں۔ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ خود بجلی پیدا کرنے والی صنعتوں کے لیے رعایتی ٹیرف ختم کیا جائے اوربجلی چوری اور لائن لاسز پر کنٹرول یقینی بنایا جائے۔ذرائع نے بتایا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھا ئے گئے ہیں۔وزارت خزانہ ذرائع نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف سے بات چیت میں ابھی تک پیش رفت نہیں ہوسکی۔ آئی ایم ایف نے ریلیف کی تجاویز پر بھی وقت مانگا ہے۔ذرائع کے مطابق جو صنعتی یونٹس گیس استعمال کرتے ہیں ان کیلئے جولائی اور اگست کے بلز میں پچاس فیصد تک اضافہ کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں