لاہور :کولمبو میں جمعرات کو ایشیا کپ 2023 کے دوران پاکستان کا سری لنکا سے اہم میچ ہوگا۔ سپر 4 کے اہم مقابلے کی فاتح ٹیم ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لے گی جہاں اس کا مقابلہ 17 ستمبر کو بھارت سے ہوگا۔ تاہم پاکستان سری لنکا اور ایونٹ کے باقی باقی میچوں کے دوران بارش کا امکان ہے۔ دی ویدر چینل کے مطابق کولمبو میں 14 ستمبر کو بارش کے 86 فیصد امکانات ہیں جس سے پاکستان سری لنکا میچ متاثر ہوگا۔واضح رہے کہ گروپ مرحلے کے دوران پاک بھارت میچ دھونا پڑا تھا۔ مزید برآں، روایتی حریفوں کے درمیان سپر 4 کا مقابلہ بھی بارش سے بہت زیادہ متاثر ہوا اور نتیجتا ریزرو ڈے پر ختم ہوا۔ اگر 17 ستمبر کو ایشیا کپ 2023 کا فائنل بھی نہ ہو گیا تو دونوں ٹیمیں مشترکہ طور پر چیمپئن قرار پائیں گی، فائنل کا ریزرو ڈے بھی ہے۔بھارت پہلے ہی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے اس لیے بارش کا ان کی پوزیشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ادھر بنگلہ دیش پہلے ہی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکا ہے۔ دوسری جانب بارش کے باعث میچ نہ ہونے کی صورت میں سری لنکا اور پاکستان دونوں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا لیکن لنکن ٹائیگرز اپنے بہتر نیٹ رن ریٹ (NRR) کی وجہ سے فائنل کے لیے اپنا ٹکٹ بک کر لیں گے۔ بھارت کے خلاف پاکستان کی 228 رنز کی شکست کے بعد، ان کا نیٹ رن ریٹ گر کر 1.892- ہو گیا۔ دریں اثنا سری لنکا کا نیٹ رن ریٹ 0.2- ہے۔
ایشیا کپ، پاک سری لنکا میچ میں بارش ہوئی تو فائنل میں کونسی ٹیم جائے گی ؟جانئیے
