مولانا فضل الرحمن کا آصف زرداری کیساتھ انتخابات کے حوالے سے نیم رضامندی کا اظہار

fazal-ur-rehman-and-asrif-zardari 25

اسلام آباد:مولانا فضل الرحمن نے آصف زرداری کیساتھ انتخابات کے حوالے سے نیم رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم فیصلے مجلس شوری میں کئے جائیں گے، صدر کی آئینی مدت ختم ہوچکی اور انہیں انتخابات کے حوالے سے کوئی تاریخ دینے کااختیار نہیں یہ الیکشن کمیشن کا کام ہے اور صدر عبوری صدر ہے ۔ پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی خصوصی ہدایت پر گزشتہ روز سابق وزیراعظم میاں محمد سومرو نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے اہم ملاقات کی ، سابق صدر کی جانب سے الیکشن کی تاریخ سمیت اہم امورپرتبادلہ خیال کیا گیاانتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ سمیت اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا گیا ، مولانا فضل الرحمن آصف زرداری کے لئے انتخابات کے حوالے سے نیم رضامندی کا اظہار کیا ہے ، اہم فیصلے مجلس شوری میں کئے جائیں گے۔ گزشتہ روز یہاں پر ہونے والی ملاقات پر سابق وزیراعظم میاں محمد سومرو نے مولانا فضل الرحمن سے اہم ملاقات کی جس میں انہوں نے آصف علی زرداری کا خصوصی پیغام مولانا فضل الرحمن تک پہنچایا ، ذرائع نے بتایا کہ آصف علی زرداری بلاول بھٹو زرداری سے مشاورت کے بعد ملک میں ہونے والے انتخابات کے حوالے سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مولانا فضل الرحمن سے سیاسی معاملات طے کرنا چاہتے تھے جس کے لئے انہوں نے میاں محمد سومرو کو خصوصی طور پر ملاقات کے لئے بھیجا یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملاقات میں ملک بھر خصوصاً سرحد پنجاب اور بلوچستان کے اندر جے یو آئی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ایک دوسرے کے خلاف امیدوار کھڑے نہ کرنے کے حوالے امور زیر غور آئے جس میں مولانا فضل الرحمن نے انہیں بتایا کہ مجلس شوریٰ کا اجلاس ہوگا جس کے بعد اہم فیصلے کئے جائیں گے ملاقات میں انتخابی حلقہ بندیوں اور مردم شماری کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے اعتراضات بھی زیر غور آئے ،مولانا فضل الرحمن واضح الفاظ میں کہا کہ صدر کی آئینی مدت ختم ہوچکی اور انہیں انتخابات کے حوالے سے کوئی تاریخ دینے کااختیار نہیں یہ الیکشن کمیشن کا کام ہے اور صدر عبوری صدر ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں