سپریم کورٹ،گن اینڈ کنٹری کلب کیس کی سماعت فریقین کے وکیل کی استدعا پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ کیا باقی وکلا کو اطلاع نہیں ہوئی تھی، ہم آپکو گڈ تو سی یو کہتے ہیں، یہ کیس بہت دلچسپ تھا، اب یہ کیس نیا بینچ سنے گا، ضروری نہیں کہ انسان جو چاہے اسکی وہ خواہش پوری ہو، امید ہے اگلا بینچ اس کیس کو انجوائے کرے گا۔
گڈ ٹو سی یو ۔۔کیس دلچسپ۔۔اگلا بنچ انجوائے کرےگا۔۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے ریمارکس
