پی ٹی آئی کو بلے کا نشان ملے گا یا نہیں۔۔الیکشن کمیشن میں کیا ہوا؟ اہم سماعت کا احوال

Election-Commission 26

الیکشن کمیشن :پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا معاملہ، ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چاررکنی کمیشن کی سماعت ہوئی، تحریک انصاف کی جانب سے معاون وکیل بیرسٹر گوہر کمیشن میں پیش ہوئے، پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی کیس سے متعلق جواب جمع کروادیا تھا، الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ آج الیکشن کمیشن میں ہمارا انٹر ہارٹی کیس زیر التوا تھا،ہمیں نوٹس دیا گیا تھا پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کروائے، لہذا پی ٹی آئی کو بلے کا انتخابی نشان نہیں ملے گا ،الیکشن کمشن کے سامنے ڈاکومنٹس سارے فائل کر دئیے تھےہم نے کہا تھا کہ ہم انتخابات کروا چکے ہیں،8 جون 2022 کو جو الیکشن ہوئے تھے وہ پی ٹی آئی کے آئین کےمطابق تھے یا نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے لاء ونگ نے کہا کہ آئین کے مطابق تھے لیکن بہت تاخیر ہوئی ،ہم نے گزارش کی کہ کرونا کی وجہ لوگ جمع نہیں ہو سکتے تھے،الیکشن کمیشن نے ہماری گزراش مان لی ،الیکشن کمیشن نے ہماری تاخیر درگزر کر لی ،ہمیں بلے کا نشان واپس مل گیا ہےالیکشن کمیشن کسی بھی وقت تفیصلی فیصلہ جاری کرئے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں