سائفر کیس۔۔عمران خان ، شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید توسیع

Imran-khan-and-shah-mehmood-qureshi 33

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 ستمبر تک توسیع کردی ۔۔ سائفرگمشدگی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق کیس کی سماعت اٹک جیل جبکہ شاہ محمود قریشی کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں ہوئی ، سائفرگمشدگی کیس کی سماعت کیلئے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین اٹک جیل پہنچے ، چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 رکنی وکلاء کی ٹیم کوبھی ضابطے کی کارروائی کے بعد جیل جانے کی اجازت دی گئی،ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں چیئرمین پی ٹی آئی کے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پرکیس کی سماعت کی گئی .

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کردی اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں سائفر کیس کےملزم شاہ محمود قریشی کوجوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پرخصوصی عدالت پیش کیا گیا عدالتی عملے نے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے اٹک میں جیل میں سماعت سے متعلق بتایا ، جج سے پوچھنے کے بعد شاہ محمود قریشی کی حاضری لگادی گئی ۔۔ عدالت نے شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 26 ستمبر تک توسیع کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں