سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے سابق وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کی گرفتار خواتین کارکنوں سے جیل میں ملاقات کا فیصلہ کر لیا۔گزشتہ روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا۔اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کی سینیٹر فلک ناز نے کہا کہ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اور 35 خواتین جیلوں میں ہیں، جن کے ساتھ ملاقات ہونی چاہئیے۔خواتین بنا کسی کیس کے کئی ماہ سے گرفتار ہیں، ان سے جیل میں جا کر ملاقات کرنی چاہئیے۔جس پر چئیرمین کمیٹی نے کہا کہ ہم جیل جا کر ملاقات کرتے ہیں جب کہ اس معاملے پر چئیرمین سینیٹ سے بھی بات کی جائے گی۔چئیرمین کمیٹی ولید اقبال نے کہا کہ گرفتاریوں سے متعلق اسی مہینے کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا جائے۔
قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا پی ٹی آئی چیئرمین اور دیگر کارکنوں سے جیل میں ملاقات کا فیصلہ
