عمران خان کے خلاف سائفر کیس ۔۔خصوصی عدالت کل تیسری بار اٹک جیل میں سماعت کریگی

supreme-court-imran-khan 18

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کیلئے خصوصی عدالت کل تیسری بار اٹک جیل میں لگے گی۔ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین آج اٹک جیل جائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس میں ہی ہوگی۔ذرائع کے مطابق جج ابوالحسنات ذوالقرنین پہلے اٹک جیل جائیں گے، پھر جوڈیشل کمپلیکس پہنچیں گے۔شاہ محمود قریشی کو کل جوڈیشل کمپلیکس میں قائم خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔واضح رہے کہ سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ آج مکمل ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں