راولپنڈی: شادی شدہ خاتون کا مبینہ اغواء ۔۔مقدمہ درج

Rwp-sis-message 19

راولپنڈی سے بذریعہ میٹرو بس اسلام آباد جانے والی خاتون مبینہ طور پر اغواء ہوگئی۔قاسم آباد کی رہائشی 48 سالہ روبینہ بیمار شوہر کی دوائی لینے اسلام آباد گئی تھی۔تین روز گذرنے کے باوجود لاپتہ خاتون کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔تھانہ وارث خان نے خاتون کے اغواء کا مقدمہ انکی بہن کی مدعیت میں درج کرلیا۔

مدعیہ مقدمہ نے کہا کہ میری بہن بیمار شوہر کی دوائی لینے اسلام آباد گئی تھی تین روز سے انکا کوئی پتہ نہیں، شبہہ ہے کہ میری بہن کو اغواء کرلیا گیا ہے، پولیس تعاون نہیں کررہی میری بہن کی میٹرو بس سے باہر نکلنے کی وڈیو پولیس کو مل گئی ہے۔اسلام آباد پولیس اور راولپنڈی پولیس کچھ نہیں بتارہی نہ کچھ کررہی ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں