تنخواہوں کی جبری کٹوتی۔۔سینیٹری ورکرز کو انوکھا احتجاج۔۔

kamalia-protest 17

کمالیہ (عمرعباس نمائندہ 66 نیوز)انوکھا احتجاج۔تنخواہوں میں جبری کٹوتی کے خلاف سینٹری ورکرز کا چارپیئاں الٹی رکھ کر کلمہ چوک میں دھرنا دیا، اقلیتی راہنما اشرف جان سندھو نے مطالبہ کیا کہ سینٹری ورکرز کی تنخواہوں میں جبری کٹوتی بند کی جائے محکمانہ انکوائری میں الزامات ثابت ہونے کے باوجود کاروائی نہیں کی گئی ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ سینٹری ورکرز کی تنخواہوں سے کٹوتی اور چیک بکس ضبط کے مرتکب سپروائزر کے خلاف کاروائی کی جائے وزیر اعلیٰ پنجاب, وزیر صحت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری نوٹس لیتے ہوئے ہمیں انصاف دیا جائے اسسٹنٹ کمشنر غزالہ یاسین ایم ایس ٹی ایچ کیو کے ہمراہ سینٹری ورکرز کے دھرنے میں پہنچے۔

اقلیتی راہنما اشرف جان سندھو نے اصرارکیا کہ ہمارے مطالبات تسلیم ہونے تک دھرنا جاری رہے گا ، اسسٹنٹ کمشنر کی دھر نا کے شرکاء کو یقین دہانی کہ آپ کا مسلہ جلدی حل ہو گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں