محکمہ صحت مٹیاری کے خاندانی منصوبہ بندی پروگرام میں کروڑوں روپے کرپشن کا انکشاف

matyari-health-issue 17

مٹیاری ۔ رپورٹ ۔ ریاض چانڈیو
محکمہ صحت مٹیاری کے خاندانی منصوبہ بندی پروگرام میں کروڑوں روپے کرپشن کا انکشاف پروگرام کی انچارج کی جانب سے لیڈی ھیلتھ ورکروں سے ماہانہ ایک ایک ہزار دوپے وصول کرنے کا الزام ڈی جی ھلیتھ سروسز کی جانب سے انچارج کے تبادلے اور انکوائری کے لئے لکھا گیا لیٹر بھی بے سود رہا ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت مٹیاری کے خاندانی منصوبہ بندی پروگرام میں کروڑوں روپے کرپشن کا انکشاف ہوا ہے اس سلسلے میں مٹیاری ضلعے کی لیڈی ہیلتھ ورکرز اور لیڈی ہیلتھ سپروائیزر کا کہنا تھا کہ خاندانی منصوبابندی پروگرام کی انچارج ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر فرینا میمن ہم سے ہر مھینے تنخواھ سے ایک ہزار روپے وصول کرتی ہے جو نہیں دیتی اسے تنگ کرتی نوکری سے نکالنے کی دہمکیاں دیتی ہے مجبورن ہمیں ہر ماھ ایک ہزار روپے دینے پڑتے ہیں اس کے علاوہ 2018 میں ہمارے سروس بک منظور ہوئے جو ابھی تک ہمیں نہیں ملے ہیں اس کے لئے بھی پہلے ہم سے 6 ہزار روپے لئے گئے اس کے بعد ہم سے 10 ہزار روپے لئے گئے مگر سروس بک نہ ملا اور ابھی پہر ہم سے سروس بک کے لئے 15 ہزار روپے مانگے جا رہے ہیں اس سلسلے کچھ عرصہ قبل ضلعے کی لیڈی ہیلتھ ورکروں اور لیڈی ہیلتھ سپروائیزر نے ھالا قومی شاھراھ پر خاندانی منصوبابندی پروگرام کی انچارج ڈاکٹر فرینا میمن کے خلاف دہرنا دے کر قومی شاھراھ بلاک کر دیا تھا جس کے بعد ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروس سندھ نے سیکریٹری صحت جو پروگرام کی انچارج ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فرینا میمن کا ضلعے سے تبادلہ کر کے ان کے خلاف انکوائری کی جائے مگر اس لیٹر کو بھی دو ماھ ہو گئے ہیں مگر ابھی تک ڈاکٹر اپنی سیٹ پر موجود ہیں اور انکوائری کا کوئی اتا پتہ ہی نہیں جس کے بعد ضلعے بھر کی لیڈی ہیلتھ ورکرز میں تفتیش کی لہر دوڑ گئی ہے واضح رہے کہ ضلعے بھر میں 441 لیڈی ہیلتھ ورکرز اور لیڈی ہیلتھ سپروائیزر ہیں جس سے ماہانہ ایک ہزار وصول کرنے سے 4 لاکھ 40 ہزار بنتے ہیں جو ہر ماھ وصول کئے جا رہے ہیں سروس بک کے کروڑوں الگ ہیںاس سلسلے میں جب ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نظیر احمد ملاح سے رابطہ کیا تو انہوں پورے معاملے سے لا علمی ظاہر کی اور کہا کہ مجہے انکوائری کا علم نہیں وہ ڈی جی آفیس کا مسئلہ ہے

matyari health issue
matyari health issue

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں