ہٹیاں بالا(مبارک حسین اعوان سے)ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سید فدا کاظمی کی زیر صدارت عوام کو معیاری اشیاءکی فراہمی ممکن بنانے کے لیے اہم اجلاس ، غیر معیاری اشیاءفروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کا فیصلہ ،ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سید فدا کاظمی کی زیر صدارت اجلاس میں ایس پی جہلم ویلی،اسسٹنٹ کمشنر ہٹیاں بالا،چکار، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جہلم ویلی ڈاکٹر طاہر رحیم مغل،چیئرمین میونسپل کمیٹی ہٹیاں بالا سجاول خان،ڈی ایف سی جہلم ویلی راشد قریشی، سیکرٹری جنرل ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا مبارک حسین اعوان، نائب صدرمحمد زاہد اعوان ،صدر انجمن تاجران فیصل گیلانی،اسسٹنٹ ڈائریکٹرزراعت،صدر میڈیکل ایسوی ایشن راجہ مشتاق خان،ڈرگ انسپکٹر راجہ لیاقت ،ویٹنری آفیسر ڈاکٹر منان ،شمید خان و دیگر کی شرکت کی،اجلاس میںعوام کو معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لیے اہم فیصلہ جات کر لیے گئے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جہلم ویلی کے بازاروں میں اشیائے خوردنوش کے معیار پر کسی قسم کا کوئی کمپرومائز نہیں کیا جاے گا تمام میڈیکل سٹورز پر بغیر سپیشلسٹ ڈاکٹرز کے نسخہ کے ادویات کی فروخت پر مکمل پابندی ہوگی بازار میں جانور ذبح کرنے کے لیے میونسپل کمیٹی جگہ تعین کرے گی میونسپل مجسٹریٹ اور وٹنری آفیسر گوشت کو چیک کر کے مہر ثبت کریں گے وہی گوشت قابل فروخت ہو گاغیر معیاری پاپڑ ضلع کی حدود میں لانے پر مکمل پابندی ہو گی صرف فوڈ اتھارٹی کی تصدیق شدہ اشیاءہی فروخت ہونگی تمام اسسٹنٹ کمشنر صاحبان، فوڈ انسپکٹرز ،پولیس سمیت دیگر ذمہ دار بازاروں کی چیکنگ کو یقینی بنائیں گے عوام کو مضرصحت اشیاءکی فروخت کسی بھی صورت میں نہیں ہونے دیں گے کوئی بھی عطائی ڈاکٹر کسی میڈیکل سٹور پر چیک اپ نہیں کرےگا لیباٹریز میں ٹیسٹ کرنے والی مشینوں کی ڈرگ انسپکٹر چیکنگ کو یقینی بنائیں گے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سید فدا کاظمی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو غیر معیاری اشیاءفروخت کرنے والے کسی بھی رعائت کے مستحق نہیں ہیں جو بھی عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے کی کوشش کرے گا وہ قانون کے شکنجے سے نہیں بچ پائے گا آج کے بعد غیر معیاری اشیاءفروخت کرنے والے اپنا قبلہ درست کر لیں اب کسی کو بھی عوام اور باالخصوص بچوں کی صحت کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔
ہٹیاں بالا: غیر معیاری اشیاءفروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کا فیصلہ
