ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بھی کمی

Dollar-and-gold 24

ڈالر کی قیمت میں کمی آنے کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بھی کمی ہونا شروع ہو گئی ہے۔فی تولہ قیمت میں آج 2600 روپے کی بڑی کمی ہو گئی۔ مجموعی طور پر 7 دن میں سونا 30 ہزار 400 روپے فی تولہ سستا ہو گیا۔قیمتوں میں کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 9 ہزار 400 روپے کا ہو گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھائو 2229 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 79 ہزار 527 روپے پر آ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں