سرگودھا(محمد امتیاز)سرگودھا چینی کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر کی کاروائی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بلاک نمبر 20 میں گوداموں پر چھاپے ۔ ہزاروں بوریاں چینی کی برآمد ۔ سرگودھا چھاپے کے دوران 20 بلاک گودام سے چینی کی ہزاروں بوریاں برامد۔ گودام مالکان کی جانب سے گودام میں چینی کی 720 بوریاں ڈیکلیئر کارروائی گئی تھی ۔ جب کے گودام میں ہزاروں بوریاں موجود تھی۔
اسسٹنٹ کمشنر انعم احسن نے بتایا کہ مزید مختلف گودام سے اضافی بوریاں چینی کی برامد ہوئی جس کی وجہ سے 4 گوداموں کو سیل کیا گیا۔ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔