طالبان کے القاعدہ کیساتھ تعلقات امریکا سے زیادہ مضبوط ہیں، سابق کمانڈر جنرل مکینزی

american-commandor 26

واشنگٹن:امریکی سینٹرل کمانڈ کے سابق کمانڈر جنرل فرانک مکینزی نے کہاہے کہ طالبان کے القاعدہ کے ساتھ تعلقات امریکا سے زیادہ مضبوط ہیں،امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی سینٹرل کمانڈ کے سابق کمانڈر جنرل فرانک مکینزی نے کہا کہ صدر بائیڈن نے دعوی کیا تھا کہ القاعدہ کے خاتمے کیلئے طالبان امریکا کا ساتھ دیں گے،انہوں نے کہا کہ افغانستان سے انخلا کے وقت طالبان نے عارضی طور پر ایسا مانا ہو گا، طالبان پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا، طالبان کا القاعدہ کے ساتھ طویل مدتی خاندانی اور روایتی تعلق ہے، یہ رشتہ امریکا کے ساتھ کسی بھی ممکنہ تعلق سے کہیں زیادہ مضبوط ہے، جنرل فرانک مکینزی نے کہا کہ 25ہزار امریکی فوج کو افغانستان میں چھوڑنے کا مشورہ دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں