لاہور : حارث روف اور نسیم شاہ کی انجری کے بعد زمان خان اور شاہنواز دھانی کو کولمبو بلا لیا گیا۔ پاک بھارت میچ کے دوران پاکستانی باولر حارث روف اور نسیم شاہ انجرڈ ہوئے اور دوبارہ کھیل میں حصہ نہیں لے پائے۔ پاکستان نے شاہنواز دہانی اور زمان خان کو بیک اپ کے طور پر بلایا ہے۔ ان دونوں کو بھارت کے خلاف میچ میں حارث روف اور نسیم شاہ کی جانب سے زخمی ہونے کے بعد بلایا گیا ہے۔یہ اگلے ماہ ہونے والے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑیوں کی فٹنس اور تندرستی کو مدنظر رکھتے ہوئے صرف ایک احتیاطی اقدام ہے۔ حارث اور نسیم ٹیم کے میڈیکل پینل کی نگرانی میں رہیں گے۔ ٹیم انتظامیہ اے سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی سے صرف اس صورت میں متبادل کی درخواست کرے گی جب نسیم یا حارث کو اگلے سات دنوں کے لیے باہر کردیا جائے۔
نسیم، حارث انجرڈ: زمان خان اور شاہنواز کی انٹری
