پاکستان سے ایک اور میزبانی چھن گئی۔۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے آگاہ کردیا

pakistan-hockey-federation 17

اسلام آباد:پاکستان میں ہاکی کے معاملات مزید پیچیدہ ہوگئے ، انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان سے اولمپک کوالیفائر ایونٹ کی میزبانی واپس لے لی۔ ایف آئی ایچ نے میزبانی واپس لینے کے حوالے سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو بھی آگاہ کردیا ہے کہ حکومت کی سپورٹ کے بغیر پاکستان ہاکی فیڈریشن تنہا اولمپک کوالیفا?ر راونڈ منعقد نہیں کروا سکتا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق حکومت پاکستان اور سپورٹس بورڈ کے عدم تعاون پر میزبانی نہیں دی جا سکتی۔ انٹرنیشنل ایونٹ کے انعقاد کے لئے حکومت کی سپورٹ کی ضرورت ہوتی ھے۔اولمپک کوالیفانگ راونڈ آ?ندہ سال جنوری میں لاہور میں منعقد ہونا تھا۔ پاکستان نے ا?خری مرتبہ 2018 میں چار ٹیموں کے ایف ا?ئی ایچ ہاکی اوپن سیریزکی میزبانی کی تھی۔ واضح رہے کہ سابق وزراعظم شہباز شریف کی سفارشات کی روشنی میں پاکستان سپورٹس بورڈ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدداران کو معطل کر رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں