سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے نیب تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کر لی ،شیخ رشید نے نیب تحقیقاتی ٹیم کو طلبی کے نوٹس پر جوابی خط ارسال کردیا ہے،،،شیخ رشید کے مطابق القادر ٹرسٹ کیس کے حوالے سے میرے پاس کوئی معلومات یا ثبوت نہیں ہیں ۔۔۔ نیب نوٹس بلا جواز اور غیر قانونی ہے۔نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے نیب تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا ۔شیخ رشید نے اپنے وکیل سردار شہباز کے ذریعے نیب میں جواب جمع کروایا،،جوابی خط میں کہا گیا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس کی انویسٹیگیشن حوالے سے بطور گواہ نیب نوٹس موصول ہوا،،، القادر ٹرسٹ اور 190 ملین پاؤنڈز کیس کا کچھ علم ہے نہ ہی کوئی معلومات ہیں ۔۔اور نا ہی اس کیس میں گواہ ہوں،،، خط میں مزید کہا گیا ہے کہ میری نقل و حرکت محدود ہے اس لئے میں نیب میں پیش نہیں ہو سکتا۔۔۔ نیب کی توجہ کے لئے جواب اپنے جمع کروا رہا ہوں۔میرے خلاف کوئی کیس نہیں پھر بھی میرے،رشتے داروں اور دوستوں کے گھر پولیس چھاپے مار رہی ہے۔۔۔ آپ کے نوٹسز میری ہراسمنٹ کا باعث بن رہے ہیں۔۔۔ درخواست ہے کہ نیب اپنا نوٹس واپس لیا جائے ۔۔۔
شیخ رشید کی نیب پیشی سے معذرت۔۔جوابی خط ارسال کر دیا
