ڈی سی اسلام آباد نے پرویز الہی کیخلاف جاری ایم پی او حکم واپس لے لیا

DC-islamabad 43

اسلام آباد: ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے صدر چودھری پرویز الہی کے خلاف جاری ایم پی او حکم واپس لے لیا۔ منگل کو سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کے ایم پی او آرڈر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، اس حوالے سے ڈی سی اسلام آباد نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کر دیا۔ عدالت نے مرکزی صدر پی ٹی آئی چودھری پرویز الہی کی درخواست نمٹا دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ مزید جس ایف آئی آر میں گرفتار کیا ہے وہ نمبر لکھوا دیں۔ واضح رہے کہ عدالت نے پرویز الہی کو ایم پی او آرڈر معطل کر کے رہا کرنے کا حکم دیا تھا اور ڈی سی اسلام آباد کو آج ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں