کمالیہ: اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی غزالہ یاسین چدھڑ کی چینی مافیا کے خلاف بڑی کاروائی، محلہ عید گاہ گودام کی چیکنگ، سٹاک چینی کرنے پر مسمی محمد انور کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی غزالہ یاسین چدھڑ نے محلہ عید گاہ میں گودام کو چیک کیا اور چینی وافر مقدار میں پائی گئی. فراہم کردہ ریکارڈ کے برعکس سٹاک پائے جانے پر مسمی محمد انور کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا. صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی غزالہ یاسین چدھڑ نے کہا کہ چینی کی مصنوعی قلت پیدا کرنے و ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے اور کاروائیاں جاری ہیں گی.
کمالیہ: چینی ذخیرہ اندوزی کرنے پر ایک لاکھ جرمانہ
