ہٹیاں بالا: چھری پھرنے سے تین سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا

murder-case 8

ہٹیاں بالا(مبارک حسین اعوان سے)چناری کے نواحی گاؤں درہ میں کھیلتے ہوئے تین سالہ بچہ کو اپنی پانچ سالہ حقیقی کزن سے گردن پر چھری لگ گئی ، گردن کٹنے سے بچہ موقعہ پر جاں بحق ،ورثاءنے واقعہ حادثاتی قرار دیتے ہوئے مقدمہ درج کروانے سے انکار کردیا علاقہ غم میں ڈوب گیا ۔تفصیلات کے مطابق چناری کے نواحی گاؤں درہ میں اپنے گھر میں کھیلتے ہوئے خضرہ دختر چوہدری ممتازسے اپنے حقیقی پانچ سالہ کزن عثمان ولد چوہدری سعید کے گلے پر چھری پھر گئی جس کے باعث بچے کی دو جگہ سے گردن کٹ گئی ورثاءپہلے بچے کا خون بند کرنے کی کوشش کرتے رہے لیکن وہ جاں بحق ہو گیا جسے بعد ازاں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہٹیاں بالا پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ،پولیس کے مطابق بچہ چھری اٹھا کر کھیل رہا تھا اس دوران اس کی حقیقی کزن نے اس سے چھری کھینچنے کی کوشش کی تو چھری بچہ کی گردن پر لگ گئی جس سے بچے کو خون بہنا شروع ہوگیا اور وہ جاں بحق ہو گیا ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہٹیاں بالا میں ڈاکٹرز کی جانب سے بچے کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کے بعد ایس ایچ او چناری افتخار احمد اعوان ،ڈی ایف سی محمد وحید اور دیگر موقعہ پر پہنچ گئے اور انھوں نے واقعہ کے حقائق معلوم کیے ورثاءکی جانب سے واقعہ حادثاتی قرار دیے جانے اور کوئی بھی قانونی کارروائی نہ کرنے کے موقف کے بعد پولیس موقعہ سے واپس آگئی ، چھری لگنے سے جاں بحق ہونے والے بچے کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی بچے کو آبائی قبرستان میں آہوں اور سسکیوں کے سائے میں منوں مٹی تلے سپرد خاک کردیا گیا ،پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سینئر نائب صدر صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھریلو استعمال کی چھریاں والدین کو بچوں کی پہنچ سے دور رکھنی چاہیے زرا سی غفلت کے باعث مزید کوئی جان ضائع ہو سکتی ہے اس لیے والدین گھروں میں استعمال ہونے والی چھریاں بچوں سے دور رکھیں تانکہ مزید کسی کی جان نقصان نہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں