پیپلز پارٹی کی ناک کے نیچے ڈاکو راج پنپتا رہا، راشد محمود سومرو

jui-rashid-mehmood-sumro 15

مٹیاری ۔ رپورٹ ۔ ریاض چانڈیو
جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے صوبائی جنرل سیکریٹری سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرو نے مٹیاری پہنچ کر پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راشد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ سندھ میں بدامنی کی لہر اور کشمور میں اغواء برائے تاوان کے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی ناک کے نیچے ڈاکو راج پنپتا رہا اور سابق وزیراعلیٰ سندھ ہر طرف امن ہے کا راگ الاپتے رہے ۔سندھ کے عوام کو روٹی کپڑا اور مکان پر سیاست کی بھینٹ چڑھے اب امن اور زندگی کو ترس گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اپنے حق کیلئے اب بیدار رہنا ہوگا ، حکومت اور ادارے اغواء برائے تاوان کی وارداتوں پر کنٹرول کریں ، جمعیت علمائے اسلام کا مؤقف واضح ہیکہ کہ سندھ بدترین دہشت گردی کا شکار ہے اور فوج ، رینجرز پولیس کو جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مؤثر آپریشن کرنا ہوگا ۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے سکھر حیدرآباد موٹروے کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ سندھ وفاقی وزراء اور اعلیٰ بیوروکریسی کی موجودگی میں واضح کیا تھا کہ سندھ میں امن امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے اس پر اعلیٰ حکام غور فکر کریں ، میری گفتگو ریکارڈ پر ہے لیکن ان تجاویز پر کسی درجے میں بھی عمل درآمد نہیں کیا گیا۔
علامہ راشد محمود سومرو نے واضح کیا کہ ہزاروں بچے بوڑھے جوان اب بھی کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں تاوان کیلئے اغوا کئے جارہے ہیں اور وہ انہیں گاجر مولی کی طرح کاٹ رہے ہیں آخر کیا وجہ ہے کہ کسی ادارے کے پاس ان مظلوموں کو بازیاب کروانے کا کوئی پلان نہیں ہے،
ریاستی رٹ کو دلیری سے چیلنج کرنے والے بےخوف وخطر سندھ کو ڈاکو راج میں تبدیل کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام نے ریاست کی رٹ قائم کرنے کیلئے ڈاکوؤں کیخلاف فوج رینجرز اور پولیس کے جوائنٹ آپریشن کا مطالبہ کیا تھا اور آج پھر اس کا اعاد کررہے ہیں ہمارے مطالبات پر اس وقت سے اب تک کسی نے کان نہیں دھرے اور آج صورتحال سب کے سامنے ہے ۔
انہوں نے کہا کہ امن وامان کے بحالی کے مطالبات پر ڈاکوؤں نے جمعیت علمائے اسلام کے خلاف اور خاص کر میرے خلاف محاذ کھولا ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ کے بھادر صحافی جان محمد مھر کو شھید کیا کیا صحافی شھید کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے سندھ کے امن امان کو برقرار رکھا جائے ، علامہ راشد سومرو ن مزید کہا کہ مہنگائی سے متاثرہ عوام میں بے چینی ہے عوامی بے چینی دور کرنے کے لئے حکومت فی الفور اقدامات کرے مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام پر بجلی اور پٹرول کے نرخ عذاب بن کر نازل ہوئے ہیں، نگران حکومت نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا تو شکست خوردہ سیاستدان فائدہ اٹھا سکتے ہیں، عوام پر اتنا دباؤ ڈالا جائے جتنا وہ برداشت کرسکتے ہیں، عوام مزید مہنگائی کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتی، اک سوال کے جواب میں علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ سکھر کراچی موٹر وے میں میگا کرپشن کی ذمیوار سںدھ حکومت ہے وفاق کو موٹر وے کے لیے زمین خرید کر کے دینا سندھ حکومت کا زمہ تھا مگر ڈی سیز نے کرپشن کی اس کے باوجود وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسد محمود کی کوشش تھی کے سکھر حیدرآباد موٹر وے کا کام جلد مکمل کیا گیا اگر اگلی حکومت میں ہم شامل رہے تو ترجیع بنیاد پر موٹر وے کا کام جلد مکمل کیا جائے گا، علامہ راشد محمود سومرو نے مزید کہا کہ سندھ میں احتساب کا عمل نظر میں نہیں آرہا ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سندھ میں جس نے بھی کرپشن کی ان کو گرفتار کر کے صاف شفاف احتساب کیا جائے سندھ کو لوٹنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، اس موقع پر جے یو آئی رہنما سلیم سندھی، راجا نظامانی، طارق میں اور دیگر موجود تہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں