مٹیاری :تیز رفتار ٹرک نے رکشہ کو کچل دیا ایک شخص جاں بحق ، ایک شدید زخمی

matyari 27

مٹیاری ۔ رپورٹ ۔ ریاض چانڈیو
مٹیاری کے قریب جونیجا موری پر تیز رفتار ٹرک نے چنگچی رکشہ کو کچل دیا ایک نوجوان فوت ایک شدید زخمی
مٹیاری کے قریب جونیجا موری پر مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار ٹرک نے سامنے سے آنے والے چنگچی رکشہ کو کچل دیا جس کے نتیجے میں چنگچی رکشہ میں سوار 22 سالہ نوجوان فرمان ولد حبیب اللہ بھمبھرو موقعہ پر ہی جانبحق ہو گئے جبکہ 25 سالہ نوجوان پرویز احمد بھمبھرو شدید زخمی ہوگیا موقع پر موجود لوگوں نے فوتی اور زخمی نوجوان کو تعلقہ اسپتال مٹیاری منتقل کیا جہاں سے ضروری کاروائی کے بعد نوجوان کی لاش کو ورثہ کے حوالے کر دیا گیا جبکہ زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میں حیدرآباد منتقل کیا گیا دوسری جانب مٹیاری پولیس نے ٹرک کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے جبکہ ٹرک ڈرائیور فرار ہو گیا نوجوان کی فوتگی کی خبر سن کر مٹیاری کے شھری بڑی تعداد میں تعلقہ اسپتال پہنچ گئے نوجوان کی ہلاکت کی خبر سن کر مٹیاری شھر کی فضا سوگوار ہو گئی فوتی نوجوان والدین کی اکیلی نرینہ اولاد بتائی جا رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں