آئی جی اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری جاری

lahore high court case about shahbaz shrif 27

توہین عدالت کیس میں آئی جی اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔لاہور ہائیکورٹ نے سیشن جج اسلام آباد کو عملدرآمد کروانے کی ہدایت کردی ہے۔آئی جی اسلام آباد کے عدالت طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔جسٹس مرزا وقاص روف نے پرویزالہٰی کی اہلیہ کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں