صدر مملکت کی جانب سے جلد عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان متوقع

arif-alvi president of pakistan 41

ذرائع ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت عارف علوی الیکشن کی تاریخ کے لئے ذہن بنا چکے، جنرل الیکشن کی تاریخ کا کسی بھی وقت اعلان متوقع ہے، حکومت کی جانب سے وزیر قانون نے دو بار ملاقات کرکے صدر کو قائل کرنے کی کوشش کی، وزارت قانون بھی اپنی رائے میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان چیف الیکشن کمشنر کی صوابدید قرار دے چکی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیر قانون نے آج کی ملاقات میں بھی صدر جو حکومتی موقف پر قائل کرنے کی کوشش کی جس پر صدر مملکت نے موقف اپنایا کہ ارٹیکل 48/5 اور ا سکا سب سیکشن اے بہت واضح ہیں،آرٹیکل 48/5 اے کے مطابق الیکشن کی تاریخ مقرر کرنے کا اختیار صدر کے پاس ہے، صدر عارف علوی نے مزید کہا کہ آرٹیکل 48/5 کے تحت تاریخ کا اعلان میری آئینی ذمہ داری ہے ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں