پرویز الٰہی گرفتاری معاملہ۔۔پولیس تاحال ریکارڈ جمع نہ کروا سکی

pervaiz-elahi-court-room 27

انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد: سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت، درخواست ضمانت پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذولقرنین نے کی ۔پرویز الٰہی کی جانب سے وکیل سردار عبدالرازق کے جونیئر وکیل عدالت پیش ہوئے
پولیس کی جانب سے آج بھی ریکارڑ جمع نہ کروایا جا سکا عدالت نے پولیس کو ریکارڈ جمع کروانے کی ہدایت کی، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کر دیتے ہیں،سردار عبدالرازق کے جونیئر وکیل نے سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کرنے کی استدعاکی جس پر جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ 14 ستمبر کو دیگر اہم کیسز لگے ہیں 15 ستمبر کی تاریخ رکھ لیتے ہیں ،عدالت نے پرویز الہی کی درخواست ضمانت پر سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں