اپنے اردگردتمام بچوں کو سکول لانا ہے،قابل شاہ

Swabi-news 11

صوابی (66 نیوز نمائندہ اسد)برصغیر کے مسلمانوں کو علٰیحدہ شناخت اور نصب العین دینے والے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 75 ویں برسی کی تقریب سے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ٹوپی میں ڈپٹی ڈٖسٹرکٹ ایجوکیسن آفیسر قابل شاہ،اے ڈی ای او عابد محمود ،پرنسپل سید عرب خان ،ڈاکٹر انور علی نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جنا ح 11 ستمبر1948 کو اپنی وفات تک پہلے گونر جنرل رہے ان کو ہم سے بھچڑے ہوئے 75 برس بیت چکے ہیں اگر ہم نے ترقی کرنا ہے تو انکے اصولوں کے مطابق زندگی گزارنا ہے ۔طلباء پر زور دیا کیہ آپ قائد اعظم کے اس اصول کو اپنائے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ” کام کام اور بس کام “۔آج مجھےبہت خوشی ہوئی ہے کہ میں آج تحصیل ٹوپی کے تاریخی سکول اور تاریخی دن پر موجود ہوں۔آج کے دن عہد کرتے ہیں کہ اپنے ارد گردان تمام بچوں کو سکول میں لانا ہے جو سکول سے باہر ہیں۔تقریب میں عبید زمان،محمد یاسین،فدامحمد اور دیگر اساتذہ بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں