شاہین شاہ ، بابر اعظم اور بھارت کے ویرات کوہلی میچ ونرز کرکٹر ہیں ،وسیم اکرم

wasim-akram 19

کولمبو:سوئنگ کے سلطان اور سابق کپتان وسیم اکرم کو بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی خواب میں نظر آنے لگے۔اسٹار اسپورٹس سے گفتگو کے دوران وسیم اکرم نے انکشاف کیا کہ میچ سے قبل جب آج ویرات کوہلی سے ملاقات ہوئی تو ان کو بتایا کہ اب مجھے آپ خوابوں میں نظر آنے لگے ہیں جس پر ویرات نے مجھ سے پوچھا کہ وسیم بھائی آپ کہنا کیا چاہ رہے ہیں جس پر میں نے اسے بتایا کہ میں نے آپ کو ٹیلی ویژن اسکرین پر اتنا دیکھا ہے کہ آپ میرے دماغ سے نہیں نکلتے۔سابق کپتان نے کہا کہ شاہین شاہ، بابر اعظم اور بھارت کے ویرات کوہلی میچ ونرز کرکٹر ہیں جو میچ جیتنے کیلئے کھیلتے ہیں۔وسیم اکرم کا کہنا تھا پاکستان کیلئے ہر کھلاڑی پرفارم کرنا چاہتا ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دلچسپ ہوتے ہی کل بھی پورا کولمبو گونج رہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں