خدا نے بنایا تو کیا بنایا نسیم شاہ بنایا ، بھارتی لڑکی پاکستانی پیسر کی دیوانی نکلی

Naseem-Shah 42

لاہور:کولمبو میں پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے آئی ایشا شاہ نامی بھارتی لڑکی قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ ان کی خوبصورتی کی بھی دیوانی ہوگئی ۔ گزشتہ روز ممبئی سے کولمبو پہنچنے والی نسیم شاہ کی بھارتی فین ایشا شاہ کا میچ معطل کیے جانے کے بعد فاسٹ بولر کے قصیدے پڑھتے ہوئے کہنا تھا کہ خدا نے بنایا تو کیا بنایا نسیم شاہ بنایا۔بھارتی لڑکی نے کہا کہ نسیم شاہ بہت خوبصورت ہیں ،ان کی Reels بھارت میں بھی ٹرینڈ کرتی ہیں، میرا نہیں خیال کسی کی خوبصورتی کی تعریف کرنا کوئی گناہ کا کام ہے؟ نسیم شاہ سمیت پاکستان کے سارے کھلاڑی بھارت سمیت پوری دنیا میں مشہور ہیں۔ایشا شاہ نے کہا کہ انٹرویو لینے والے صحافی سے فاسٹ بولر سے ایشا کی ملاقات کروانے کی درخواست کی۔ایشا شاہ کا مزید کہنا تھا پاکستانی ٹیم میں شاہین آفریدی سمیت سارے کھلاڑی اچھے ہیں لیکن میرا فیورٹ نسیم شاہ ہے۔واضح رہے کہ سری لنکا کی موسمیاتی ویب سائٹ نے کولمبو میں آج بھی دن بھر تیز بارش کی پیش گوئی کردی ہے، اتوار کو ہونے والے مقابلے کو بھی مسلسل بارش کی وجہ سے معطل کردیا گیا تھا۔ بھارت نے 24.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں