کشتی حادثہ۔۔ 26 مسافر ہلاک، کئی افراد لاپتا

nigeria-boat-accident 24

لاگوس :نائیجریا کے شمال وسطی علاقے میں موجود مصنوعی جھیل میں مسافربردار کشتی الٹنے سے 26 افراد ہلاک جبکہ کئی لاپتہ ہو گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افسوس ناک واقعہ گزشتہ تین ماہ کے دوران کشتی الٹنے کا دوسرا بڑا واقعہ ہے۔
حکام کے مطابق کشتی پر خواتین اور بچوں سمیت 100 سے زائد افراد سوار تھے، مسافر مصنوعی جھیل پر کشتی کے ذریعے اپنی زرعی زمینوں پر جا رہے تھے۔حکام کی جانب سے 26 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جس میں بچوں اور خواتین کی اکثریت شامل ہے۔
حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں سوار 30 مسافروں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر لاپتا افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں