خرطوم:سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے جنوب میں فضائی حملوں میں 40 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں دارے کے مطابق سوڈان میں تقریباً پانچ مہینوں سے جاری جنگ میں یہ ایک دن میں ہونے والی سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔
فوج اور پیرا ملٹری فورسز ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر شدید حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ دونوں فورسز ملک پر اپنا کنٹرول چاہتی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فوجی طیاروں نے دارالحکومت خرطوم میں قورو مارکیٹ کے علاقے پر بمباری کی ہے۔ پہلے 30افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع تھی جو بعد میں چالیس ہوگئی۔ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں سے متعدد کی حالت نازک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
سوڈان، فضائی حملوں میں 40 افراد ہلاک درجنوں زخمی
