ماہرہ خان کی انگلی میں انگوٹھی ۔۔کس بات کا اشارہ۔۔توجہ کا مرکز کیوں؟

maira-khan-fingur 18

کراچی :پاکستان کی بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کی حالیہ تصویر نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔ ان دنوں اداکارہ ماہرہ خان کی دوسری شادی کے خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں ایسے میں ماہرہ خان کا ہر قدم مداحوں اور پرستاروں کی نظروں سے اوجھل نہیں ہوسکتا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماہرہ خان نے اپنے ایک دلکش تصویر شیئر کی جو منظر عام پر آتے ہی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ اس تصویر میں جو غور طلب بات تھی وہ ماہرہ خان کے الٹے ہاتھ کی چوتھی انگلی میں نظر آنے والی خوبصورت انگوٹھی تھی جس نے فورا ہی ہر دیکھنے والوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔ پوسٹ سامنے آنے کی دیر تھی کہ تاک لگائے بیٹھے لوگوں نے سوالات کی بوچھاڑ کرڈالی صارفین کا ماہرہ خان کو ٹیگ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مذکورہ انگوٹھی آپ کی منگنی کی ہے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں