پشاور :سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، 8 افراد زخمی

peshawar-warsik-attack 25

پشاور: پشاور میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے میں 8 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ورسک روڈ پر ہونے والے دھماکے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق دھماکے میں 8 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں 5 اہلکار اور تین شہری شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں