اسلام آباد: ملک بھرمیں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، چار روز کی کاروائیوں کے دوران 80 لاکھ یونٹ سے زائد بجلی چوری پکڑی گئی، پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق ملک بھر میں بجلی چوروں کو اب تک 35.2 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، ملک بھر میں بجلی چوری کے 4 ہزار 702 کیسز پکڑے گئے ،ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف 1ہزار 529 ایف آئی آرز درج ہوئیں، ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف 4ہزار 54درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دی گئیں سات سے 11 ستمبر بجلی چوروں کے خلاف کاروائی میں 194 افراد گرفتار ہوئے.

پاور ڈویژن ذرائع نے مزید بتایا کہ بجلی چوری میں ملوث لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کا ایک ملازم بھی گرفتار کیا گیا، میپکو اور لیسکو میں سب سے زیادہ بجلی چوری کے کیسز پکڑے گئےملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی ریجن میں بجلی چوری کے 1ہزار 317 کیسز رپورٹ ہوئے، میپکو ریجن میں چار روزہ کاروائیوں میں 556 افراد کے خلاف ایف آر آرز درج کروائی گئیںلاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ریجن میں 1 ہزار 159کیسز رپورٹ کئے گئے، لیسکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف اب تک 715 ایف آئی آرز درج ہیں، گیپکو ریجن میں 128،فیسکو میں 201 اور آئیسکو میں 95 بجلی چوری کے کیسز رپورٹ ہوئے، پیسکو ریجن میں اب تک 296،حیسکو 627کیسکو475 اور سیپکو سے 344 کیسز رپورٹ ہوئے۔