اسلام آباد:صحافیوں نے چیف جسٹس عمر عطابندیال سے سوال کیا کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا فل کورٹ ریفرنس نہ ہونے کا امکان ہے، کیا آپ فل کورٹ ریفرنس لے رہے ہیں ؟ جس پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ میں نے ابھی تک فل کورٹ ریفرنس کے بارے میں نہیں سوچا اور فیصلہ نہیں کیا، صحافیوں نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے سوال کیا کہ کیا چیف جسٹس کو فل کورٹ ریفرنس دیا جا رہا ہے؟جس پر نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ہم بھی انتظار کر رہے ہیں جیسے پتا چلے گا بتا دیں گے، ویسے انہوں نے آج تقریر میں تو کہا ہے کہ شاید یہ میرا آخری خطاب ہے ۔
عمر عطا بندیال اور قاضی فائز عیٰسی سے صحافیوں کے سوالات۔۔کیا جواب دئیے؟ فل کور ٹ ریفرنس سے متعلق کیا کہا؟
